ابنا: سیالکوٹ میں مولانا سید عارف حسین نقوی کے والد سید صفدر حسین کی رسم دسواں کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے حالات تبدیل ہو گئے ہیں، اب بعض معاملات اپنی تمام حدوں کو پھلانگ چکے ہیں ہمیں چاہیے کہ پاکستان کے حالات کو درست کرنے کے لئے ایک ہو جائیں، پاکستان کو امن اور اسلام کا گہوارا بنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا سر کچلنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کئے بغیر دہشت گردی سے نجات نہیں مل سکتی، پاکستان کو بچانے کے لئے سب آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اغیار کی امداد سے قومی غیرت خاک میں مل گئی، ہر سو دہشت گردی کی آگ پھیل گئی اور فضائیں مغموم ہو گئیں، دریں اثنا گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرز کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کرنل سید عامر عباس کے گھر انکے والد سید وارث شاہ سے ملکر ان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ سیداں والی مشرقی میں سید کاظم حسین نقوی کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر ان سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے انکے گھر گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز